نابالغ ماؤنوازوں کی خودسپردگی

   

جگدل پور۔ چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں ایک نابالغ ماؤنواز نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ پولیس افسر یو اُدے کرن کے سامنے بغیر ہتھیار کے خودسپردگی کی۔ نابالغ ماؤنواز اپنے والدین کے ساتھ خود سپردگی کرنے پہنچی۔ نابالغ ماؤنواز نے بتایا کہ وہ ماؤنواز تنظیم کی آئیڈیالوجی سے اختلاف ہونے اور ماؤنوازوں کی غلط پالیسیوں سے عدم مطمئن ہو کر قومی دھارا سے مربوط ہوئی۔ پولیس افسر نے نابالغ ماؤنواز کے بہتر مستقبل کے لیے آگے کی پوری تعلیم کی ذمہ داری کی نارائن پور پولیس محکمہ کی جانب سے کیے جانے کا وعدہ کرنے کے ساتھ ہی روزگار دلانے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کرنے کا یقین بھی دلایا۔