بڈوانی : مدھیہ پردیش کے ضلع بڈاوانی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے بورلائے میں ایک نابالغ کے اغوا اور زیادتی کے معاملے میں پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد اضافی پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے ۔بڈروانی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نیمیش اگروال نے بتایا کہ بورلائے میں 16اپریل کو 21 سالہ نوجوان کی جانب سے شادی کا جھانسہ دیکر دیگر ایلک دوسرے فرقہ کی 15سالہ لڑکی کو اس کے جاننے والوں کی مدد سے کار سے اغوا کر لئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے فورس تعینات کیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس نوجوان نے نواحی علاقے ضلع دھار میں مانور تھانہ علاقہ کے تحت دہری میں اپنے رشتہ دار کے گھر رکھا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔