مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے پرتشدد حملوں میں 154 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر فلسطین کے مطابق تنظیم کے طبی عملے نے نابلس میں بیتا، بیت دجن اور برقہ جب کہ قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر 154 فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہلال احمر کی ایمبولینس پر بھی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔