نابھہ جیل بریک: رمن جیت کی آج حکام کو حوالگی

   

چندی گڑھ ۔پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ نابھہ جیل بریک کے ماسٹر مائنڈ رمن جیت سنگھ عرف رومی کو ہندوستان واپس لایا جا رہا ہے۔ ماسٹر مائنڈ کو22 اگست کو شام 4 بجے دہلی ایرپورٹ پر پنجاب پولیس کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے آپریشن میں ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ رمن جیت نابھہ جیل بریک مقدمہ میں مفرور ہیں۔ ایجنسیوں کے مطابق نابھہ جیل بریک کیس میں رمن جیت کا کلیدی کردار تھا، جس میں کئی غنڈے پولیس اہلکار بن کر جیل پہنچے تھے اور ہائی سیکورٹی جیل میں گھس کر 6 بدمعاشوں اور بڑے مجرموں کو آزاد کروایا تھا۔