نابینا اسٹوڈنٹس کو مارنے والے خدمت گزار نہیں ہوسکتے

,

   

٭ شیوسینا نے جمعرات کو دہلی پولیس اور مرکزی حکومت پر تنقید کی کہ جے این یو اسٹوڈنٹس پر غیر انسانی انداز میں لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں بھی نہیں بخشا گیا جو نابینا ہیں۔ یہ طلبہ فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا میں کہا کہ جو پولیس فورس نابینا طلبہ کو مارے وہ عوامی خدمت گزار اور قانون کے محافظین نہیں ہوسکتے۔ کوئی بھی حکومت اس انداز میں عوام بالخصوص طلبہ کے ساتھ سلوک نہیں کرسکتی ہے۔