٭ اڈیشہ کے آٹھویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم پریا براٹا ساہو نے ایک اسپیشل عینک ڈیزائن کی ہے جس سے سگنلس نلکتے ہیں اور وہ یوزرس کو راستہ میں آنے والی رکاوٹیں سے آگاہ کرتے ہیں۔ ساہو نے بتایا کہ اس کو اسپیشل عینک ڈیزائن کرنے کا خیال اس وقت آیا جب گائوں میں ایک ضعیف نابینا شخص کو بغیر کسی سہارے کے آگے بڑھنے میں درپیش مشکلات کا اس نے مشاہد کیا۔ اس عینک میں الٹرا سانک سینسرس، بزرس اور وائبریٹر موٹرس ہیں۔