نابینا افراد کے لئے کرنسی نوٹ کی پہچان آسان

,

   

موبائیل اپلیکیشن کے ذریعہ کرنسی کی قدر معلوم کرنے کی سہولت
الہ آباد ۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نابینا افراد کے لئے اب کرنسی نوٹ کی پہچان آسان ہوجائے گی ۔ ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے نابینا افراد کی مدت کے لئے ایک موبائیل اپلیکشن تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی مدد سے یہ لوگ کرنسی نوٹس کی شناخت کرسکیں گے ۔ یہ ایپ نوٹوں کی قدر کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گا ۔ موبائیل کیمرہ کے سامنے کرنسی نوٹوں کو رکھ کر اس کی تصویر لی جائے گی تو کرنسی کی قدر یعنی 10 روپئے یا 20 روپئے یا کسی بھی قدر کرنسی کی نشاندہی ہوگی ۔ اس ایپ کے ذریعہ خودکار طور پر کرنسی کی قدر کی اطلاع دی جائے گی ۔