ریاض: 35 سالہ سعودی شہری بدر الشراری نے بصارت سے محرومی کے باوجود گھڑسواری میں نام پیدا کیا ہے۔ وہ مصنوعی رکاوٹوں والی دوڑ میں عام گھڑ سواروں کی طرح حصہ لیتے ہیں۔ الاقتصادیہ کے مطابق گھڑ سواری کی دوڑ میں رکاوٹوں کوعبور کرنا بڑا چیلنج مانا جاتا ہے۔ ایسے گھڑ سوار جن کی نظر تیز اور اچھی ہوتی ہے انہیں بھی رکاوٹوں کو عبورکرنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ بصارت سے محروم افراد اول تو گھڑ سواری نہیں کر سکتے اور اگر ایسا کر بھی لیں تو ان کے لیے گھڑ دوڑ میں حصہ لینا ممکن نہیں کیونکہ اس میں مصنوعی رکاوٹیں ہوتی ہیں۔ بدرالشراری جون 2021 سے گھڑ دوڑ کی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔