حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ وکلنگ گولا کوآپریٹیو کارپوریشن نے نابینا طلبہ کو لیاپ ٹاپس فراہم کرنے کا ایک سال قبل اعلان کیا تھا لیکن آج تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا ہے ۔ جیسے ہی اعلان کیا گیا کئی درخواستیں وصول ہوئی لیکن کوئی بھی لیاپ ٹاپ حاصل نہیں کر پایا ہے ۔ اب کارپوریشن کا دعوی ہے کہ ان کے پاس اس وعدہ کی تکمیل کیلئے بجٹ نہیں ہے ۔ ایک نابینا اسٹوڈنٹ ڈی سریش نے کارپوریشن کے دفتر جاکر لیاپ ٹاپ حاصل کرنے کی کوشش ہے لیکن اسے بہانے بناکر بھیج دیا گیا ۔
