نابینا لڑکی کو آئی آئی ایم میں مفت نشست

   

ظہیرآباد کی ہونہار لڑکی کو ایم پی سریش کمار شیٹکارنے تہنیت پیش کی
نیالکل۔6؍جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد محلہ گڑھی کی گوپال ریڈی زرعی کسان کو تین لڑکیاں ہیں جن میں دو لڑکیاں پیدائش سے ہی نابینائی کا شکار تھیں، ایک نابینا لڑکی شیوانی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے امتحانات میں قومی سطع پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ۔نابینا شیوانی نے ابتدائی تعلیم سے ہی نابینائی ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں بلندیوں اور اعلی نشانات سے کامیابی حاصل ہوئی ۔شیوانی نابینا لڑکی نے اپنی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم دیونار بلک اسکول، بیگم پیٹ، حیدرآباد سے مکمل کی اور فرسٹ ڈیویژن کے ساتھ 10ویں جماعت پاس کی۔ ماسٹر مائنڈ کالج، ظہیر آباد سے کامرس میں بہتر نتائج سے کامیابی حاصل کی۔ بعدازں ستیاباما انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کالج، چینائی میں داخلہ لیا اور اپنا بی بی اے کورس مکمل کیا۔ اس نے CAT امتحان کے لیے آن لائن کوچنگ لیے بغیر 2023 میں منعقدہ IIM کورس کا امتحان تحریری میں ملک کے 21 IIM کالجوں میں سے 19 ویں مقام میں داخلہ لیا۔ مدھیہ پردیش میں آئی آئی ایم اندور کا انتخاب کیا۔ شیوانی کی شاندار کامیابی پر ایم پی ظہیرآباد سریش کمار شیٹکار نے ان کے قیام گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی ۔ انھیں تہنیت پیش کی اورمبارکباد دی ۔نابینا لڑکی شاندار کامیابی ہر طلباء کیلئے مثالی ہے انہوں نے نابینا طالب علم شیوانی اور والدین سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس مواقع پرسرینواس ریڈی سیف الدین سیف غوری، عبدالرشید کانگریس قائد، اطہر غوری سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ شاکر علی سابق نائب ایم پی پی کوہیر صدر الدین غوری کانگریس قائد عنایت علی، سری کانت ریڈی ، بھاسکر ریڈی، صادق نواز ویگر موجود تھے