٭٭ اترپردیش کے فیض آباد میں دیہاتیوں نے ایک خاتون اور مرد کی ناک کاٹ دی ، جن پر ناجائز تعلقات کا الزام ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ شخص پیر کی رات خاتون کے مکان پہنچا ، اُس وقت خاتون کے سسر اور دیگر رشتہ داروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں کی ناک کاٹ دی ۔ بعد میں پولیس نے اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ۔