ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا قتل‘ بیوی گرفتار

   

حیدرآباد۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا قتل کرنے والی ایک عیسائی خاتون کو پولیس کوکٹ پلی نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرسنا نامی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پرسنا کے خلاف اس کے دیور نے شکایت کی تھی جبکہ خود مقتول نے قتل چند روز قبل پولیس میں بیوی کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی سے اس کی جان کو خطرہ ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخری ہفتہ میں پیش آئی جگا راؤ سدھیر ریڈی کی مشتبہ موت کو پولیس نے قتل قرار دیکر تحقیقات کے بعد پرسنا کو گرفتار کرلیا۔ پرسنا اور سدھیر ریڈی کی شادی 2004 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ یہ خاندان کوکٹ پلی کے وویک نگر میں رہتا تھا۔ ذرائع کے مطابق پرسنا اور سدھیر ریڈی کے درمیان چند روز سے جھگڑے چل رہے تھے۔ غیر مردوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اورپارٹیوں میں شرکت پر شوہر نے شدید اعتراض کیا تھا۔ اس بات سے پرسنا پریشان تھی اور اس نے منصوبہ بند طریقہ سے شوہر کا قتل کردیا اور عام موت قرار دینے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوگئی۔ ع