گلبرگہ : ضلع گلبرگہ کے تعلقہ سیڑم میں واقع مدنا گائوں کی ایک خاتون نے پیر کے دن اپنے 25سالہ نوجوان بیٹے کو اس کے اس اعتراض اور ناراضگی پر قتل کردیا کہ ایک شخص کے ساتھ اس نے ناجائز تعلقات کیوںرکھے ہوئے ہے ۔ قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ناگیش رامو مدور کی حیثیت سے کی جاچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ناگیش مدور نے اپنے ماں کے ناجائز تعلقات بھارت کمار شرن سوامی ساکن منکن پلی گائوں کے ساتھ ہونے پر اعتراض و ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔ناگیش مدور کو اس کی ماں،بہن اور بھارت شرن ایا سوامی نے گردن دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور پھر بعد ازاں اسے پھانسی پر لٹکا دیا تھا تاکہ یہ سمجھاجاسکے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ پولیس اسٹیشن میںمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
