ناجائز تعلقات کا شبہ، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

Ferty9 Clinic

لکھنو۔/26 ڈسمبر (ایجنسیز)اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی کو موبائل فون خفیہ طور پر استعمال کرنے پر غصہ میں آ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ بعد میں کسی کو شک نہ ہو، اس نے بالی ووڈ کی مشہور فلم’’درشیم’’کے انداز میں بیوی کی نعش کو گھر کے پیچھے گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔اس کے بعد شوہر نے پولیس کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اس کی بیوی نے خودکشی کر لی ہے۔ارجن جو لدھیانہ میں مزدور کے طور پر کام کر رہا تھا 21 دسمبر کو گورکھپور اپنے گھر واپس آیا۔ اس دوران اس نے اپنی بیوی خوشبو کو خفیہ طور پر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا۔ اس پر اس نے بیوی سے سوال کیا اور دونوں کے درمیان چھوٹی سی لڑائی ہو گئی۔اس دوران ارجن غصہ میں آ گیا اور اس نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ پھر اس نے کسی کو شک نہ ہو نعش کو گھر کے پیچھے گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔ارجن نے بعد میں یہ کہہ کر اپنے خاندان والوں کو دھوکہ دیا کہ خوشبو گھر سے چلی گئی ہے اور کسی کو کچھ نہیں بتایا۔ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایا کہ ارجن نے اپنی بیوی کو دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے کے شبہ میں قتل کیا تھا۔خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ارجن کو گرفتار کر لیا۔