گلبرگہ۔ 12 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بتاریخ 11مئی بروہفتہ کو دوپہرمیں گلبرگہ کے تعلقہ افضل پورمیںموضع منور گاؤں کے مضافات میں ہینڈگن کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت (24 سا لہ) رمضان محبوبہ تارا کے طور پر کی گئی ہے جب وہ دوپہر کو اپنے والد کوموٹر سائیکل پر چھوڑ کرکھیت کی طرف لوٹ رہا تھا تو اس وقت حملہ آوروں نے بائک روک کر اس پر حملہ کیا اور چاقو سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ گلبرگہ کے پولیس عہدہ داران اوراور فنگر پرنٹ ماہرین نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جانچ کی۔ اس معاملہ میںمقتول کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلق کا شبہ: بتایا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نوجوان کے رمضان تارا گاؤں کی ایک غیر شادی شدہ خاتون سے غیر اخلاقی تعلقات تھے۔ اس وجہ سے خاتون کے رشتہ داروں کی جانب سے کئی بار نوجوان کو متنبہ کرنے کے باوجودیہ سلسلہ ختم نہیں ہوا تھا ۔ پھر چار پانچ افراد نے مل کر اچانک حملہ کردیا۔ نوجوان کو دوپہر کے وقت کھیت جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
آندھراپردیش خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد۔ 12 مئی (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں رونما دلخراش سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کل رات اْس وقت پیش آیا جب وشاکھاپٹنم کے این اے ڈی فلائی اوور پر تیزرفتاری سے بائیک فلائی اوور کی دیوار سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دونوجوان فلائی اوور سے نیچے گرپڑے۔حادثہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔