حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) حیڈرا نے حیدرآباد اور اُس کے اطراف جھیلوں اور تالابوں کے تحفظ اور ناجائز قبضوں کی برخاستگی کے علاوہ سرکاری اراضیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شکایات کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کے دن دوپہر 12 تا ایک بجے دن حیڈرا حکام عوامی شکایات کی سماعت کریں گے۔ یہ سماعت ہر پیر کو ہونے والے پرجا وانی پروگرام کے علاوہ رہے گی۔ آؤٹر رنگ روڈ کے حدود میں کسی بھی ناجائز قبضہ کی صورت میں فون نمبرات 040-29565750 اور 040-29565759 پر شکایت کی جاسکتی ہے۔ جھیلوں اور تالابوں، پارکس، سڑکوں اور عوامی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے سلسلہ میں شکایت کے لئے یہ سہولت رہے گی۔ اِسی دوران کمشنر حیڈرا اے وی رنگناتھ نے کیتھلاپور میں واقع کامونی چیروؤ کا دورہ کرتے ہوئے جھیل کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ مقامی افراد نے جھیل میں سیویج واٹر کی منتقلی کی شکایت کی تھی۔1