نادر بیماری والا چار سالہ لڑکا درد محسوس نہیں کرتا

   

نیویارک: انگلینڈ کا رہائشی 3 سالہ ڈیکسٹر ایسی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے کہ اسے چوٹ لگنے پر نہ تو درد محسوس ہوتا ہے اور نہ ہی تکلیف میں وہ روتا ہے۔بچے انتہائی نازک ہوتے ہیں اور ہلکی سی چوٹ لگ جائے تو فوراً آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں بلکہ بعض بچے تو ہلکی سی خراش پر بھی پورا گھر سر پر اٹھا لیتے ہیںلیکن انگلینڈ کے رہائشی 3 سالہ ڈیکسٹر کو اب تک متعدد چوٹیں لگ چکی ہیں مگر نہ تو وہ آج تک چوٹ لگنے کی وجہ سے کبھی رویا اور نہ ہی اس کو تکلیف محسوس ہوئی ہے۔ڈیکسٹر کو کئی بار سنگین قسم کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں انگوٹھا، ہاتھ اور پاؤں کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے لیکن ڈیکسٹر نے ہر بار کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق ڈیکسٹر کو لاحق بیماری جینیاتی خرابی میں آتی ہے۔