نارائنا اور چیتنیہ کالجوں کے دفاتر پر انکم ٹیکس دھاوے

   

حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں بیک وقت کارروائیوں میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا
حیدرآباد۔/4 مارچ، ( این ایس ایس ) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں دو سرکردہ تعلیمی اداروں سری چیتنیہ اور نارائنا کے کارپوریٹ دفاتر پر دھاوے کئے۔ ان دونوں تعلیمی اداروں میں طلبہ سے بے تحاشہ فیس وصول کرنے کی شکایت پردھاوے کئے گئے۔ دونوں ریاستوں میں چہارشنبہ کو کی گئی ان کارروائیوں میں محکمہ انکم ٹیکس کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ عہدیداروں نے دونوں دفاتر سے لیاپ ٹاپس، ہارڈڈسکس اور دیگر ریکارڈ کو متعلقہ افراد کے قبضہ سے برآمد کرلیا۔ چیتنیہ اور نارائنا ملک کی آٹھ ریاستوں میں سینکڑوں کالجس چلارہے ہیں۔ انکم ٹیکس کے دھاوے جو کبھی صرف سیاستدانوں اور صنعتکاروں کی رہائش گاہوں اور دفاتر تک محدود تھے اب تعلیمی اداروں تک وسعت اختیار کرچکے ہیں۔