ممبئی: وشو ہندو سینا کے ایک لیڈر نے مرکزی وزیر نارائن رانے کا سر قلم کرنے والے کو 51 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر کے ہلچل مچا دی ہے۔ وشو ہندو سینا سربراہ ارون پاٹھک نے سوشل میڈیا پر یہ متنازعہ اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بالا صاحب ٹھاکرے کے بیٹے ادھو ٹھاکرے پر نارائن رانے نے جو حملہ کیا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وارانسی میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے پوسٹر لگانے کے معاملے میں مبینہ طور پر تین مہینے سے فرار چل رہے پاٹھک کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر پائی ہے، لیکن اس نے فیس بک اور ٹوئٹر پر مرکزی وزیر نارائن رانے کا سر قلم کرنے والے کو 51 لاکھ روپے انعام دینے کا برسرعام اعلان کر دیا ہے۔ پاٹھک کی تلاش بھیلوپور تھانہ میں درج ایک معاملے کو لیکر ہے۔