نارائن پیٹ /26 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر کے ستیہ نارائنا چوراہے اور یادگیر شاہراہ پر عوام اور موٹرسائیکلوں کے لیے روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل مسٹربال راجو نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ سائبر کرائمز کے خلاف ہوشیار رہیں اور سائبر کرائمز کے دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں اگر وہ سائبر کرائمز کا شکار ہیں تو وہ اس معاملے کی اطلاع ٹول فری نمبر 1930 پر دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موٹرسائیکل سوار شراب پی کر گاڑی نہ چلائیں کیونکہ شراب پی کر گاڑی چلانے سے سڑک حادثات ہو سکتے ہیں۔ تیز رفتاری سے گاڑی نہ چلائیں۔ گاڑیاں محدود رفتار سے چلائی جائیں۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ سب ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔