نارائن پیٹ 02/مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ناراین پیٹ ڈاکٹر پرنیکا ریڈی نے نارائن پیٹ کے دھنواڑہ منڈل کے موضع کنسان پلی میں حلقہ پارلیمان محبوبنگر کے کانگریس امیدوار مسٹر ومشی چند ریڈی کے لئے زبردست انتخابی مہم میں حصہ لیا ، ڈاکٹر پرنیکا ریڈی چلچلاتی دھوپ کی پروا کئے بغیر اپنے حلقہ کے تمام مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے گھر گھر پہنچکر ملاقاتیں کررہی ہیں انکے ہمراہ حلقہ کے انچارج اور یوتھ کانگریس قائدین اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں ،ڈاکٹر پرنیکا ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ فرقہ پرست قوتوں کو کراری شکست دینے اور مرکز میں غریبوں کی حکومت کے قیام کے لئے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔
