نارائن پیٹ ۔19 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اُردو جرنلسٹ فورم ضلع نارائن پیٹ کا ایک نمائندہ وفد سرپرست فورم و نمائندہ سیاست جناب مجاہد صدیقی کی صدارت میں آج نومنتخبہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سے سی وی آر بھون نارائن پیٹ میں ملاقات کی اور حالیہ انتخابات میں ان کی شاندار کامیابی اور حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اُنھیں گلدستہ پیش کیا اور شال پوشی کی ۔ اس موقع پر جناب مجاہد صدیقی سرپرست فورم نے کہاکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں اُردو صحافت کا رول غیرجانبدارانہ رہا تاہم عوام کی اکثریت تبدیلی کے حق میں تھی جس کو اُردو صحافت نے کھل کر اس کا اپنی رپورٹ میں اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے اُردو صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہاکہ اُردو صحافیوں کے مسائل کے سلسلہ میں کبھی بھی اُن سے ملاقات و نمائندگی کی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر صدر فورم جناب ارشد فیصل، راشٹریہ سہارا ، اسٹاف رپورٹر ، جناب محمد ظہیر صوفی ، جنرل سکریٹری فورم و نمائندہ مصنف روزنامہ کے علاوہ ممبران فورم جناب رحمت اﷲ ، جناب حسین پاشاہ ، جناب محمد اظہر ، جناب محمد نواز ( منصف ٹی وی ) و دیگر موجود تھے ۔