نارائن پیٹ : آنگن واڑی ٹیچرس کا احتجاجی دھرنا

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔ 7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر میں آنگن واڑی ٹیچرس اپنے مطالبات کی فوری یکسوئی کے لئے نارائن پیٹ میونسپل پارک کے روبرو دھرنا دیا ، اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری بال رام نے 60 سال سے زائد عمر کی آنگن واڑی ٹیچروں کو 2 لاکھ روپے، ہیلپر کو 1 لاکھ روپے اور آدھی تنخواہ وظیفہ مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگن واڑی ٹیچرز سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے دو روز جاری بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ، CITU ضلع نائب صدر جوشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت محنت کش ملازمین کو کم از کم ریٹائرمنٹ کا کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور دے ، انہیں کوئی مراعات دیے بغیر ان کی جگہ نئے بھرتی کرنے کے لیے گھر بھیجنا مناسب نہیں۔ 5 جولائی کو اس کے خلاف احتجاج کے لیے سی ایم ریونت ریڈی کے گھر کا محاصرہ کیا گیا۔ چھٹے دن، ریاست بھر میں ریلیاں اور بھوک ہڑتال شروع کی گئی اس موقع پر آج ہڑتال میں بالمما، ٹپمما، نرسنگماں نے شرکت کی ، ریتھو سنگم کے ضلع سکریٹری مسٹرانجلیا گوڈ نے ریلے کی شروعات کی حمایت میں بات کی۔