نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی جونیر کالج میں داخلے جاری

   

آخری تاریخ 30نومبر ،استفادہ کرنے اقلیتی طلبہ سے اپیل، پرنسپل کا بیان
نارائن پیٹ۔ اقلیتی اقامتی جونیر کالج ( انگلش میڈیم ) نارائن پیٹ میں تعلیمی سال 2020-21 کیلئے داخلے جاری ہیں۔ کالج میں بی پی سی اور ایم پی سی گروپ قائم ہے۔ فی گروپ 40 نشستیں ہوں گی جبکہ اقلیتی مسلم طلباء کیلئے 75 فیصد نشستیں اور 25 فیصد دیگر طبقات کیلئے محفوظ ہوں گی۔ انچارج پرنسپل مسٹر بالا نرسمہا سوامی نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتی طلباء کیلئے مفت تعلیم، رہائش کے ساتھ کتابیں اور یونیفارم فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلے تیزی سے جاری ہیں۔ داخلوں کے لئے عجلت کرنے اور داخلوں کی آخری اور قطعی تاریخ 30 نومبر سے قبل آن لائن یا آف لائن داخلے لینے کی اپیل کی۔ کالج کے اوقات میں راست اہم اسنادات کے ساتھ بھی رجوع ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے پرنسپل کے فون نمبر9059339900 پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔