ووکیشنل امتحانات میں ضلع کور ریاست میں پہلا مقام، ریاض حسین نوڈل آفیسر کا بیان
نارائن پیٹ ۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ریاض حسین نوڈل آفیسر انٹرمیڈیٹ ایجوکیشنل ضلع نارائن پیٹ کے پریس نوٹ کے بموجب نارائن ضلع میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا فیصد سال اول 41 فیصد اور سال دوم میں 58 فیصد رہا جبکہ ووکیشنل امتحانات کے نتائج شاندار رہے جس کا فیصد سال اول 73 اور سال دوم کا 85 فیصد رہا، جو ریاست بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ نارائن پیٹ ضلع میں نتائج کے اعتبار سے لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں آگے ہیں۔ اس سال، سال اول میں جملہ 1874 لڑکوں نے امتحانات میں شرکت کی اور 560 کامیاب ہوئے جو 29 فیصد ہے۔ 2214 لڑکیوں نے امتحانات میں شرکت کی اور 1152 کامیاب ہوئیں۔ ان کی فیصد 52 فیصد ہے۔ اس طرح جملہ سال اول میں 40088 طلباء و طالبات نے شرکت کی اور 1712 کامیاب ہوئے جس کا مجموعی فیصد 41 فیصد ہے۔ جبکہ سال دوم میں 10505 لڑکوں نے شرکت کی اور 720 نے کامیابی حاصل کی جن کا فیصد 45 فیصد ہے اور 10832 لڑکیوں نے شرکت کی اور 1222 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی جن کا فیصد 66 ہے۔ اس طرح سال دوم میں جملہ 3337 طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 1942 کامیاب ہوئے۔ سال دوم کا مجموعی فیصد 58 فیصد رہا اوکیشنل امتحانات میں سال اول میں 559 طلباء نے شرکت کی اور 413 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح 73 فیصد نتائج رہے اور سال دوم میں ووکیشنل انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 570 نے شرکت کی اور 485 کامیاب ہوئے جن کا فیصد 85 فیصد رہا جو ریاست بھر میں سے زیادہ ہے۔