نارائن پیٹ ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : محترمہ ایم چیتنا ، ضلع ایس پی ، نارائن پیٹ نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ضلع نارائن پیٹ اور ضلع رائچور کرناٹک سرحد پر ، تلنگانہ و کرناٹک بین ریاستی پہلے مشترکہ چیک پوسٹ موضع ماگنور پر افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے یہ چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ ضلع اور یادگیر ضلع (کرناٹک ) کی سرحد پر بھی ایک چیک پوسٹ قائم کیا جائے گا ۔ اسی طرح نارائن پیٹ ضلع اور گلبرگہ ضلع ( کرناٹک ) ، سرحد پر بھی مزید ایک چیک پوسٹ قائم کرنا پیش نظر ہے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ، رائچور اور سرکل انسپکٹر مکتھل مسٹر وینکٹ و دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔۔