نارائن پیٹ بلدیہ پر تلگودیشم کا جھنڈا لہرایا جائے گا: این سہاسنی

   

نارائن پیٹ۔ 23 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میونسپلٹی میں ٹی ڈی پی کا جھنڈا لہرایا جایگا ریاستی ٹی ڈی پی کے نائب صدر شریمتی ننداموری سہاسینی نے نارائن پیٹ ٹی ڈی پی کے ریاستی قائدین اوم پرکاش مدیراج راگھوا چودھری کو مشورہ دیا کہ وہ نارائن پیٹ میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں ٹی ڈی پی امیدواروں کو کھڑا کریں اور ان کی کامیابی کے لئے سب مل کر کام کریں۔ ضلع نارائن پیٹ سے تعلق رکھنے والے ٹی ڈی پی قائدین نے آندھرا پردیش کے وزیر تعلیم اور آئی ٹی ویرولو نارا لوکیش کی سالگرہ کی تقریبات جو آج ، این ٹی آر بھون حیدرآباد میں منعقدہوئی شرکت کی اس موقع پر میونسپل انتخابات کے حصہ کے طور پر اجلاس اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جوائنٹ اسٹیٹ ٹی ڈی پی کے نائب صدر شریمتی ننداموری سہاسنی نے ناراین پیٹ میونسپلٹی انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے کیلئے سابق ریاستی صدر بکا نرسمہلو اور پولیٹ بیورو کے رکن اروند کمار گوڈ کے ساتھ اس مسئلہ پر ان قائدین سے تبادلہ خیال کیا۔