نارائن پیٹ : بی آر ایس کے کونسلرس کانگریس میں شامل

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ 08/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ میں انتخابات کے قریب بی آر ایس پارٹی کو ایک زبردست دھکہ لگا ،بلدیہ نارائن پیٹ کے بی آر ایس پارٹی کے چارکونسلرس اپنی پارٹی کی دیرینہ رفاقت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے کانگریس میں شامل ہوگئے ، تلنگانہ حکومت کے قانونی مشیر مسٹر اے پی جتیندر ریڈی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر کانگریس پارٹی میں استقبال کیا ، وارڈ نمبر 2 کی کونسلر شریمتی جونالا انیتا سبھاش، وارڈ نمبر کی 12 کی کونسلر شریمتی ورا لکشمی کارتک ،13 ویں وارڈ کی بسواپورم رامیشورما وینکٹ رامولو اور،15 ویں وارڈ کے کونسلر بنڈی شیورام ریڈی اور ان کے حامی شامل ہیں اس موقع پرنارائن پیٹ حلقہ انچارج کمبھم شیوکمار ریڈی نارائن پیٹ میونسپلٹی کے وائس چیرمین مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔