نارائن پیٹ ۔یکم ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج سوسائٹی نارائن پیٹ کا ایک نمائندہ وفدجو صدر سوسائٹی جناب امیرالدین ایڈوکیٹ اور جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی پر مشتمل تھا عازمین حج ضلع نارائن پیٹ کیلئے ٹیکہ کیمپ اور میڈیکل ہیلتھ کارڈ کی اجرائی کیلئے سپرنٹنڈنٹ ضلع ہاسپٹل نارائن پیٹ ڈاکٹر رنجیت کمار سے ان کے اجلاس پر ملاقات کی اس موقع 2 مئی بروز جمعرات کو عازمین کیلئے ہیلتھ کارڈ کی اجرائی کیلئے ضلع ہاسپٹل میں صبح 8.30 سے کیمپ رکھا جائیگا جس میں تمام عازمین کی مفت تشخص کے بعد ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائیگا جبکہ 5 مئی بروز اتوار عازمین کی ٹیکہ اندازی و تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا ، ٹیکہ صبح دس بجے تا ایک بجے دوپہر دئے جائنگے ، دوپہر طعام و نماز ظہر کے بعد تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا ،ڈاکٹر رنجیت کمار نے اس پروگرام کو قطعیت دی انہوں نے اس موقع سے عازمین حج کواستفادہ کرنے کی اپیل کی۔