نارائن پیٹ : زیر تعمیر پارک کو بھگت سنگھ سے موسوم کیا جائے

   

کمیونسٹ پارٹی کے قائدین کاشی ناتھ، کالیشور اور دیگر قائدین کا ارباب مجاز سے مطالبہ
نارائن پیٹ۔ 23؍مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن پارٹی ڈیویژن کے سکریٹری نے کہا کہ بھگت سنگھ نگر کے نام سے مشہور کالونی میں بلدیہ نارائن پیٹ کی جانب سے ایک نیا پارک زیر تعمیر ہے جو حیدرآباد روڈ پر نارائن پیٹ ضلع مستقر پر بابا کالونی کے روبرو تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اس پارک کو سرکاری طور پر شہیدبھگت سنگھ پارک کے نام سے موسوم کیا جائے اور پارک میں شہید بھگت سنگھ کا مجسمہ نصب کیا جائے۔کاشی ناتھ اور ضلعی قائدین کالیشور نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا۔پارٹی آفس بھگت سنگھ بھون میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کو 23 مارچ 1931 کو برطانوی حکومت نے پھانسی دی تھی ملک کے اس محب وطن کی پھانسی کو 93 سال ہو چکے ہیں۔ یہ ملک کارپوریٹ طاقتوں کے ہاتھوں مختلف مسائل سے دوچار ہے۔ بھگت سنگھ شہید بھگت سنگھ ایک عظیم محب وطن تھے جن کا خواب تھا کہ اس ملک میں لوگ بھوک سے نہ مریں، تمام لوگ یکساں طور پر زندگی بسر کریں اور لوٹ مار ختم ہو اور برابری کا معاشرہ تعمیر ہو ,سی پی آئی ایم ایل ماس لائن پارٹی نے اس پارک کاکا نام بھگت سنگھ نام رکھا ہے۔ اس وارڈ میں رہنے والے لوگ وارڈ کو بھگت سنگھ نگر کہتے ہیں۔ چونکہ یہ دفتر بھگت سنگھ نگر میں بنایا گیا تھا اس لیے اس کا نام بھگت سنگھ بھون رکھا گیا۔ حکومت نے اس وارڈ میں نیا پارک بنایا ہے۔ سی پی آئی ایم ایل ماس لائن پارٹی نارائن پیٹ میونسپلٹی کے چیرمین شریمتی جی انسویا، مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی اور کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا سے مطالبہ کیا کہ پارک کا نام بھگت سنگھ پارک رکھا جائے۔ اس پروگرام میں پارٹی منڈل سکریٹری بی نرسمہا، پی وائی ایل کے ضلع سکریٹری پرتاپ، ارونودیا ریاستی سکریٹری کرشنا، پارٹی ٹاؤن اسسٹنٹ سکریٹری انجی، پی ڈی ایس یو کے ضلع صدر سائی، گوس، وینکٹیش، پارٹی قائدین ترپا، انجی، راجو اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔