نارائن پیٹ سرکاری ہاسپٹل کا جائزہ

   

نارائن پیٹ ۔ 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کویاسری ہرشا (آئی اے ایس) نے گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے میڈیکل افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں ہدایت کی کہ ضلع ہاسپٹل میں آؤٹ پیشنٹ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ وہ ضلع ہاسپٹل کو آنے والے مریضوں کو بغیر کسی تاخیر کے ہروقت طبی امداد فراہم کریں۔ ہاسپٹل کی صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر نارمل ڈیلیوری کی کوشش کریں، بصورت دیگر سیزیرین (آپریشن ) کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر چہارشنبہ کو معزورین کے کیمپ میں اہل افراد کو ان کے معزوری کا سرٹیفکیٹ بلا تعطل جاری کریں۔ دواخانہ کے عملہ کی حاضری کی تفصیلات معلوم کیں۔ غیر حاضر رہنے والے عملہ کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رنجیت کمار، ڈاکٹر ملکارجن، ڈاکٹر کرانتی کرن و دیگر موجود تھے۔