نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کار الٹ جانے سے برسر موقع 4 افراد بشمول تین خواتین ہلاک ہوگئے ۔ مکتھل منڈل کے گڑی گینڈلہ گاؤں کے مضافات میں حیدرآباد سے رائچور جارہی کار الٹ جانے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور ایک بچہ کرشماتی طور پرکار کے باہر گرجانے سے محفوظ رہ گیا ۔ پولیس نے موقع حادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کو مکتھل کے سرکاری دواخانہ روانہ کیا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل میں محفوظ کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ سڑک پر نعشیں بکھری پڑی تھیں جس کے سبب قومی شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہوگئی۔