نارائن پیٹ ضلع پولیس کی جانب سے صحافیوں میں پھل اور ماسک کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

نارائن پیٹ۔/12 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی ، آفس نارائن پیٹ کے احاطہ میں آج نارائن پیٹ ضلع پولیس کی جانب سے ضلع کے تمام الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو ضلع ایس پی محترمہ ایم چیتنا ( آئی پی ایس ) کی جانب سے پھلوں ، ماسک اور سینٹائزرس کا تحفہ دیاگیا۔ اس موقع پر محترمہ ایم چیتنا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں میڈیکل عملہ، صفائی عملہ، پولیس اور صحافی برادری نے اپنی جانوں پر کھیل کر حصہ لیا۔ انہوں نے پرنٹ میڈیا کی سراہنا کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران جبکہ اخبارات کی طباعت بھی مشکل ہوگئی تھی اس کے باوجود خبروں کی ترسیل کو جاری رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ناقابل فراموش خدمات کو ضلع پولیس ستائش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پولیس کی جانب سے ان کی صحت کے لئے پھل کے علاوہ ماسک اور سینٹائزرس و دیگر اشیاء پر مشتمل کٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تقریب میں سی آئی سریکانت ریڈی، ایس آئی مسٹر چندر موہن راؤ، سی آئی ایس بی وینکٹیشورلو، آر آئی کرشنیا، ایس آئی ایس بی راجو، پولیس جوان نرسمہا، بالراج کے علاوہ پرنٹ میڈیا کے مسٹر نارائن ریڈی، مسٹر وشنووردھن ریڈی، جناب مجاہد صدیقی، جناب محمد حسین، محمد تقی، ظہیر الدین صوفی و دیگر موجود تھے۔