نارائن پیٹ ضلع کیلئے علحدہ آر ٹی او نمبرٹی ایس 38 مختص

   

نارائن پیٹ۔/12 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت تلنگانہ نے اپنے جی او ، آر ٹی نمبر 67 ، مورخہ 7 فبروری 2020 کے ذریعہ نارائن پیٹ ضلع کے لئے گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن نمبر (آر ٹی او ) نمبر TS.38 الاٹ کیا ہے۔ نارائن پیٹ ضلع کی تشکیل کے بعد علحدہ نمبر الاٹ نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم دو نئے اضلاع ملگ اور نارائن پیٹ کو بالترتیب TS.37 اور TS.38 نمبر مختص کردیا ہے۔ اب گاڑیوں کے نئے رجسٹریشن نمبر TS.38 کے بعد شروع ہوں گے۔ نارائن پیٹ کے لئے علحدہ رجسٹریشن نمبر مختص کئے جانے سے عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لنگم پیٹ میں چیتا کے حملہ میں گائے فوت
یلاریڈی۔/12 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی علاقہ میں بنگالیا کی گائے پر چیتا نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق صبح گائے کو چروانے کیلئے شٹ پلی سنگاریڈی شیوار کے جنگلاتی علاقہ میں لے جایا گیا جہاں اسے تنہا پاکر چیتا نے حملہ کرکے ہلاک کردیا جس کی قیمت 20 ہزار بتایا گیا ہے۔