نارائن پیٹ۔/22 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے مختلف مقامات میں کل شب ہوئی موسلا دھار بارش سے ، کسانوں نے راحت کی سانس لی۔ دو ہفتوں کے وقفہ کے بعد خاطر خواہ بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید دو دن بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ گزشتہ شب ہوئی بارش محکمہ موسمیات کے مطابق نارائن پیٹ منڈل میں 30 ایم ایم، اوٹکور میں 40 ایم ایم ، مریکل 28، کوسگی 30، مدور میں 20، نروا میں 19، مکتھل میں 13 ایم ایم بارش ریکار ڈکی گئی۔
