نارائن پیٹ ضلع ہاسپٹل کا 6 جون کو سنگ بنیاد

   

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی شرکت متوقع ، رکن اسمبلی نے اراضی کا معائنہ کیا

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ، حیدرآباد شاہراہ پر واقع موضع آپک پلی کے قریب نارائن پیٹ ضلع میڈیکل کالج اور گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے لئے 20 ایکر اراضی کی نشاندھی کی گئی تھی۔ اس سے متصل مذید اراضی کی تلاش جاری ہے ، جناب ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے آج مذکورہ اراضی کا معائنہ کیا ، انکے ہمراہ صدر منڈل پرجا پریشد مسٹر اماکولہ سرینواس ریڈی ، سنئر ٹی آر ایس قائد مسٹر سدرشن ریڈی ،سرکل انسپکٹر مسٹر سری کانت ریڈی و دیگر سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔اس موقع پر رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے بتایا کہ فی الحا ل اس اراضی پر ضلع ہاسپٹل کی تعمیر عمل میں لائی جائیگی مزید اراضی کے حصول کے بعد بہت جلد میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی یہاں رکھا جائے گا 6جون کو ریاستی وزیر صحت مسٹر ہریش راو ضلع ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھیںگے ، نارائن پیٹ حیدر آباد شاہراہ پر واقع اس وسیع عریض اراضی پر ضلع ہاسپٹل اور ساتھ ساتھ میڈیکل کالج بھی تعمیر کیا جائیگا ، ہاسپٹل تک رسائی کیلئے 100 فیٹ سڑک کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد پہلے ہی رکھا گیا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل آبادی سے کافی دور واقع ہے ،اس سے غریب عوام اور کمزور مریضوں کو علاج و معالجہ کیلئے آنا جانا آسان نہیں ہوگا ۔واضح رہے کہ مذکورہ اراضی موضع آپک پلی کے قریب واقع ہے جہاں ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے یہ تقریباً نارائن پیٹ سے 8 کیلو میٹر دور واقع ہے ، یہ اراضی میڈیکل کالج کیلئے مناسب ہے ،بعض افراد کا کہنا ہے کہ آبادی سے دور رہنے سے وہاں تک لوگوں کی آمد ورفت بڑھ جائیگی اور آبادی میں بھی پھیلاؤ ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاستی حکومت کس کو ترجیح دیتی ہے ترقی یا عوام کو سہولت ؟