نارائن پیٹ عیدگاہ کے وسیع میدان پر شامیانے کا انتظام

   

نارائن پیٹ ۔10 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے آج عیدگاہ نارائن پیٹ کا دورہ کیا اور نماز عید الفطر کے لئے عیدگاہ میدان کے وسیع وعریض احاطہ میں نمازیوں کو دھوپ اور تمازت سے بچانے کے لئے ان کی نمائندگی و خصوصی دلچسپی کے سبب پہلی دفعہ پورے عیدگاہ کو شامیانوں سے ڈھانک دیا جارہا ہے ، اس موقع پر عیدگاہ انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران واراکین موجود تھے۔