نارائن پیٹ قدیم عیدگاہ کی تعمیر و توسیع کیلئے رقمی منظوری

   

جلسہ عام میں ریاستی وزیر کے ٹی آر کا اعلان، رکن اسمبلی راجندر ریڈی کی کامیاب نمائندگی

نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ کے قدیم اور واحد عیدگاہ کی توسیع و تعمیر کے لئے عیدگاہ انتظامی کمیٹی نے رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی سے نمائندگی پر رکن اسمبلی نے مسٹر کے ٹی آر کے دورہ اور جلسہ عام سے خطاب سے پہلے موثر نمائندگی کی اور قدیم عیدگاہ کی توسیع و تعمیر کے لئے فنڈ الاٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ کے ضلع بنائے جانے کے بعد آبادی کی روز افزوں اضافہ کے سبب جہاں نئی مساجد کی تعمیر ضروری ہوگئی ہے اور قدیم عیدگاہ جو تنگ دامنی کا شکوہ کررہا ہے۔ اس کی فوری توسیع و تعمیر کے لئے فنڈز کی منظوری کی اپیل کی جس کے تخمینہ اخراجات 2.05 کروڑ آئیں گے۔ جس پر وزیر موصوف نے اپنی تقریر کے دوران عیدگاہ کی تعمیر وسیع کے لئے 2.05 کی منظوری کا اعلان کیا۔ صدر عید گاہ انتظامی کمیٹی الحاج محمد امیر الدین ایڈوکیٹ اور کمیٹی کے ارکان اور مسلمانوں نے رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی، و ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے تارک راما راؤ سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ کی قدیم عیدگاہ آبادی کے تناسب سے بہت ہی تنگ نظر آرہی ہے۔ ہر سال عید کے موقع پر ہزاروں مصلیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر موجودہ عیدگاہ انتظامی کمیٹی نے رکن اسمبلی سے نمائندگی بھی کی۔