نارائن پیٹ۔ 24؍اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ مڈ ڈے میل ورکرس یونین (سی آئی ٹی یو) نے آج نارائن پیٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر کے سامنے کالے بیاچس لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں زیر التواء بلز کی اجرائی اور بڑھی ہوئی اجرتوں کو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر مڈڈے ملس اسوسی ایشن کے قائدین اندرا رما اور وینکٹما نے خطاب کیا۔ حالیہ چلو حیدرآباد پروگرام کے دوران تلنگانہ حکومت نے پولیس کے ذریعہ غیر قانونی گرفتاریاں کیں اور جگہ جگہ مڈڈے ورکرس کو گرفتار کرکے تھانے میں نظر بند کردیا۔حکومت نے کمزور طبقوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے والے مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت پر عمل درآمد کرے ، بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق مینو چارجز میں اضافہ، مزدوروں کو پی ایف ای ایس آئی جیسی قانونی سہولیات فراہم کرے اور مرغی کے انڈوں کے لیے الگ بجٹ مختص کرے ، اور یونیفارم مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔