نارائن پیٹ۔/24جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سڑک حادثات کو روکنے کے لیے دھابوں کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر قومی شاہراہ کے دونوں جانب ڈھابوں میں غیر قانونی شراب کی نشستیں کی گئیں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ایڈیشنل ایس پی نارائن پیٹ مسٹر ناگیندر اور ڈی ایس پی مسٹر کے ستیہ نارائنا نے نارائن پیٹ ضلع کے نیشنل ہائی وے 167 پر مریکل سے کرشنا سرحد تک سڑک کے دونوں جانب ڈھابوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کے دونوں جانب ڈھابوں میں قائم غیر قانونی شراب خانوں اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کی وجہ سے کئی سڑک حادثات ہو رہے ہیں۔ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے، روڈ سیفٹی کے اقدامات کے تحت، حکام نے متنبہ کیا کہ متعدددھابوں کا معائنہ کیا جائے گا اور اگر ڈھابوں کے مالکان نے شراب کی غیر قانونی نشستیں قائم کی گئیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور ڈھابوں کو بند کیا جائے گا۔متعلقہ حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قومی شاہراہ پر جہاں ضروری ہو وہاں موڑ کے قریب سائن بورڈ لگائے جائیں۔ قومی شاہراہوں پر گاڑی کی رفتار 80 کیلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہونے کی صورت میں پولیس حکام کو گاڑیوں کو اسپیڈ کو روک لگانے کیلئے کہا گیا ۔ مسٹر کرشنا ایس ایس او جے بھاسکر افسران اس موقع پر موجود تھے۔