ناراین پیٹ 15؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ ضلع پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ریاستی وزیر حیوانات، ماہی پروری، نوجوان اور کھیل خدمات ڈاکٹر وکیتی سری ہری نے ترنگا پرچم لہرایا، ریاستی وزیر حیوانات، ماہی پروری، نوجوان اور کھیل خدمات کے وزیر ڈاکٹر وکیتی سری ہری نے 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران پولیس کی سلامی لینے کے بعد قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ آج ہم آزادی کی ہوا میں سانس لے رہے ہیں جو کہ بے شمار قربانیوں کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت عوام کے تمام طبقات تک رسائی رکھتی ہے اور ملک کا نظم و نسق چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے چلائی گئی چھ اسکیموں سے عوام کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ اس موقع پر کام کے میدان میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے ضلعی افسران اور ملازمین کو تعریفی و توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس پروگرام میں ضلع کلکٹر سکتہ پٹنائک ایم ایل اے ڈاکٹرچتم پرنیکا ریڈی،ایڈیشنل کلکٹر مسٹرسنچیت گنگوار، ایس پی مسٹریوگیش گوتم، ریونیو ایڈیشنل کلکٹر ایس سرینو، ٹرینی کلکٹر پرنئے کمار، مارکیٹنگ چیرمین شیوا ریڈی، لائبریری چیرمین وجے کمار، ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق، ڈی ایس پی نالہپو لنگیا، آر ڈی او رام چندر، ضلعی افسران، پریڈ کمانڈر، عوامی نمائندے، ایس آئی آر آئی سی آئی کے طلباء ، پریڈ کمانڈر، عوام الناس، ایس پی آر سی آئی اور دیگر موجود تھے۔ اور دیگر نے شرکت کی۔