نارائن پیٹ 12/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ کے محلہ کمہار واڑی کے قریب عیدگاہ جانے والے راستہ پر آج دوپہر مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب کمہاروں کی بھٹیوں میں جلا نے والی کڑیو ں کے ڈھیروں میں بھیانک آتشزدگی کے سبب لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ، آگ اتنی بھیانک تھی کہ شعلوں سے آسمان سیاہ نظر آرہا تھا ، اطلاع ملتے ہی نارائن پیٹ فائر سروس عملہ نے موقع واردات پہنچکر دو گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا ،اچانک اس حادثہ کے سبب جائے حادثہ پر عوام کی بھیڑ جمع ہوگئی جس کے سبب آتش فرو عملہ کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔