نارائن پیٹ۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ میں آر ٹی سی ملازمین کی جے اے سی کی اپیل پر آج پانچویں دن بھی نارائن پیٹ بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔ میونسپل پارک کے روبرو ہڑتالی کیمپ پر دھرنے پر بیٹھے آر ٹی سی ملازمین سے اظہار یگانگت کیلئے روزانہ مختلف سیاسی جماعتوں اور انجمنوں نے بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر اپنی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کررہے ہیں۔ آج سی پی آئی ایم کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کی احتجاجی ریالی کی تائید میں سی پی ایم کارکنوں اور قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کاشی ناتھ و دیگر سی پی آئی ایم قائدین نے ریاستی حکومت کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کے تئیں اختیار کردہ موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مسٹر کے سی آر کی تاناشاہی اور من مانی کو عوام دشمن قرار دیا۔