نارائن پیٹ میں آشاورکرس کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

   

نارائن پیٹ 18/جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آشا ورکرز ریاستی کمیٹی کی طرف سے ریاست بھر کے ایم ایل اے دفاتر میں آشا ورکروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے درخواستیں دینے کے ایک حصے کے طور پر، نارائن پیٹ رکن اسمبلی ڈاکٹرپرنیکا ریڈی کے دفتر میں رکن اسمبلی کے پی اے مسٹر سندیپ کو ایک عرضی سونپی گئی ،اس موقع پر اپنے خطاب میں آشا ورکرس یونین کے صدر شریمتی مسکین بالامانی ،سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری مسٹر بال رام نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ اسمبلی انتخابات سے قبل 9 دن کی ہڑتال کے دوران کچھ یقین دہانیاں کرائی تھیں۔ آئندہ اسمبلی میٹنگوں کے دوران آشا ورکرس کو دیئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کیا جائے اور کم از کم اجرت 18000 مقرر کی جائے، ESI اور PF کی سہولیات فراہم کی جائیں، انشورنس 50 لاکھ، پنشن 5000 روپے کی جائے۔ 10 ہزار، ریٹائرمنٹ بینیفٹ کی سہولت 5 لاکھ،کی جائے اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کی درخواست کی گئی۔ اس پروگرام میں آشا ورکرز یونین کی ضلعی قائدین وجے لکشمی، رادھیکا، ششی کلا، انورادھا، جونالا سواتھی رادھیکا نارائناپیٹ، کوٹاکونڈہ، مریکال، دھنواڈا، دمارگیڈا، PHCs کی آشا کارکنوں نے حصہ لیا۔