نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دامرگدہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دامرگدہ پولیس نے اپنے دھاوے میں دامرگدہ سے تعلق رکھنے والے ہری کرشنا کو جو اپنی بولیرو گاڑی میں ڈائیور وینکٹ نرسمہا کے ذریعہ 26 کوئنٹل غیر قانونی پی ڈی ایس چاول پڑوسی ریاست کرناٹک کے گرمٹکال کو اسمگل کر رہا تھا کہ ضبط کرلیا ۔ دامرگدہ پولیس نے ہری کرشنا اور ڈرائیور وینکٹ نرسمہا کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس آئی دامرگدہ نے بتایا کہ پنچنامہ کے بعد بولیرو گاڑی اور گرفتار شدہ افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئے دن نارائن پیٹ ضلع سے پڑوسی ریاست کرناٹک کو غیر قانونی طور پر پی ڈی ایس راشن چاول ہزاروں کونٹل اسمگل کیا جاتا ہے ۔ جس کو پولیس اور ٹاسک فورس پولیس ضبط کرکے قانونی کارروائی کرتی رہتی ہے ۔