نارائن پیٹ میں اقلیتوں کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم

   

کانگریس قائد عبدالسلیم ایڈوکیٹ کا ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر خطاب

نارائن پیٹ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے ممتاز قانون داں و سینئر کانگریس قائد جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے بالآخر آج رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی کی موجودگی میں ایم ایل اے کیمپ آفس پہنچ کر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ گزشتہ چند مہینوں سے یہ افواہیں گرم ہورہی تھیں کہ موصوف ٹی آر ایس میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں چنانچہ انہوں نے اپنے حامیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ آج بالآخر ٹی آر ایس پارٹی کھنڈوا پہن لیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کی قیادت اور تلنگانہ ریاست کی مثالی ترقی سے وہ متاثر تھے۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی کی قیادت میں وہ اپنے رفقاء کے ساتھ مل کر حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ اور ضلع نارائن پیٹ کے اقلیتوں کیلئے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے ان کا پارٹی آفس میں خیرمقدم کیا اور ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر ان کو اور ان کے حامیوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محمد نواز موسیٰ، امیرالدین ایڈوکیٹ، عبدالرحمن، محمود انصاری، وجئے ساگر، چندر کانت، دستگیر چاند اور دیگر موجود تھے۔