نارائن پیٹ میں انٹرمیڈیٹ کے 16 امتحانی مراکزتمام انتظامات مکمل ، 9 تا 12 بجے دن امتحانات

   

نارائن پیٹ ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاض حسین ضلع نوڈل آفیسر نارائن پیٹ کے مطابق ضلع نارائن پیٹ میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن تلنگانہ ریاست کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور سال دوم کے امتحانات کا آغاز 28 فبروری سے ہورہا ہے ، اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ امتحانات کے اوقات صبح 9 تا دوپہر 12 بجے تک رہیں گے ۔ تمام امیدوار اپنے امتحانی مراکز کو 8:45 بجے تک پہنچ جائیں ۔ ایک منٹ کی تاخیر کی بھی اجازت نہیں ہے ، اس امتحان کیلئے نارائن پیٹ ضلع میں جملہ 16 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔ سال اول میں جملہ 5354 امیدوار اور سال دوم میں جملہ 3919 امیدوار امتحان لکھ رہے ہیں ۔ دیہی علاقوں سے آنیوالے طلباء کو آر ٹی سی حکام نے بسوں کی سہولت فراہم کی ہے ۔ امیدواروں کیلئے ایک ہیلپ لائن ریاستی سطح پر قائم کی گئی ہے ۔ جس کا نام Tele MANASہے ۔ اس کا ٹول فری نمبر 1800914416 ہے جس پر طلباء اور ان کے والدین ربط پیدا کرسکتے ہیں۔