نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ضلع پولیس ضلع ایس پی مسٹر وینکٹیشورلو کی ہدایت کی روشنی میں گاڑی چلانے والوں میں شعور بیداری پروگرام کے طور پر قدیم بس اسٹانڈ چوراہا پر زیر التواء ای چالانات کو 31 مارچ تک ادائیگی پر میگا ڈسکاونٹ دینے کے اعلان سے آگاہ کیا ۔ نارائن پیٹ پولیس نے بتایا کہ قدیم بس اسٹانڈ کے قریب ٹریفک کاونٹر کے قریب اپنی اپنی گاڑیوں کے ای چالانات ادا کرتے ہوئے اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس موقع پر اے ایس آئی مسٹر محمد عثمان ، کانسٹیبل رمیش راؤ موجود تھے ۔