نارائن پیٹ میں اے ٹی ایم کنارہ بینک کا قیام ناگزیر

   

صارفین کو شدید مشکلات ، اعلیٰ عہدیداروں سے توجہ دینے کی خواہش

نارائن پیٹ۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر پر جو عنقریب ضلع بننے جارہا ہے کنارہ بینک کا اے ٹی ایم سنٹر یہاں موجود نہیں ہے جس سے متعلقہ بینک صارفین و کھاتہ داروں کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ اے ٹی ایم مشینس جس سے بروقت پیسے نکالنے کی سہولت درکار ہوتی ہے یہاں مہیا نہیں کی گئی ہے۔ بینک سے پیسے نکالنا ہو تو بینک کھلنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور بسا اوقات بینک چار چار دن تک بندرہیں تو کھاتہ داروں کو چار دن تک پیسے نکالنا ناممکن ہوجاتا ہے جس سے بینک کھاتہ داروں کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی تو انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کرنے یا اخبارات میں دینے کی خواہش کی کیونکہ وہ بھی نمائندگیاں کرتے کرتے تنگ آگئے ہیں۔ بینک کھاتہ داروں کا کنارہ بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد نارائن پیٹ مستقر پر بینک کا ایک اے ٹی ایم مرکز قائم کریں۔