ماہر کاریگروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر ہری چندنا کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری، آئی اے ایس نے آج ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں بافندگان کے ماہرین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہینڈ لومس کپڑوں کے ساتھ ہینڈلوم ساڑیوں کی بہت مانگ ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ نارائن پیٹ ساڑیوں کو بہت زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ اس صنعت سے وابستہ بافندوں کو ہینڈلوم کے فروغ کے لئے نئے نئے ڈیزائن کی ساڑیوں کے علاوہ پنجابی اور چندری بھی تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بافندوں کو اپنے ہاتھوں سے بڑی محنت و مشقت کے بعد ایک ساڑی تیار ہوتی ہے۔ اس میں نئی تکنیک کے استعمال سے نئے نئے تخلیقات و ایجادات سے اس صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ بافندوں کی محدود محنت سے اس کا فروغ ممکن نہیں ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے نئے نئے فیشن کے مطابق فراکس، پنجابی، ساڑیوں میں پینٹنگ کے ذریعہ ڈیزائن بنانا چاہئے۔ انہوں نے اس شعبہ میں نئی کوششوں کی ستائش کی اور حکومت سے ہر ممکنہ تعاون کا وعدہ کیا۔ اس پروگرام میں شریمتی ارچنا جاجو، ماسٹر دیورس، (ماسٹر بافندے) گوندیا، آمینہ اور دیورس نے شرکت کی۔